امریکہ نے پہلے مرحلے میں ایران کو پندرہ مسافر بردار طیاروں کی فروخت کا حتمی لائسنس جاری کر دیا ہے۔

 ٹرانسپورٹیشن اور پیکجنگ صنعتوں کی پہلی بین الاقوامی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ اصغر فخریہ کاشان نے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ، پندرہ ہوائی جہازوں کی فراہمی کے بعد مزید پیسنٹھ بوئینگ ہوائی جہازوں کی فروخت کا لائسنس بھی جاری کردے گا۔
 اصغر فخریہ کاشان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایئر بس کمپنی سے بھی سو مسافر بردار طیاروں کی خریداری کا معاہد کیا ہے  جو تین مرحلوں میں ایران کو فراہم کیے جائیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ مسافر بردار طیاروں کے ساتھ ساتھ، ایران  کو ٹیکنیکل نوہاؤ بھی منتقل کی جائے گی جس کے بعد ایرانی کمپنیاں بھی مذکورہ ہوائی جہازوں کے فاضل پرزہ جات تیار اور دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمد کرنے کے قابل ہوں گی۔
قابل ذکر ہے کہ  جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد، ایران نے فرانس کی ایئربس کمپنی سے ایک اسو اٹھارہ اور امریکہ کی بوئنگ کمپنی سے ایک سو مسافر بردار طیارے خریدنے کا معاہدے کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایران ایئر اور بوئینگ کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے اسی طیاروں کی فراہمی کے حتمی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Dec ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۲ UTC
کمنٹس