زراعت اور ذیلی صنعتوں نیز زرعی مشینوں اور آبپاشی کے نظام سے متعلق پہلی بین الاقوامی نمائش، تہران میں شروع ہو گئی۔

اس چار روزہ نمائش کا افتتاح ایران کے نائب وزیر زراعت علی مراد اکبر نے کیا۔ نمائش میں سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں جن میں اسپین، ترکی، یونان، اٹلی، جرمنی اور چین بھی شامل ہیں۔
زراعت اور ذیلی صنعتوں نیز زرعی مشینوں اور آبپاشی کے نظام کے سے متعلق پہلی بین الاقوامی نمائش میں زرعی ماہرین اور کاشتکار افراد خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس نمائش میں جدید ترین زرعی آلات، فصلیں اگانے اور کاٹنے والی مشینیں اور آبپاشی کے مختلف نظام  اور ذیلی صنعتوں سے متعلق جدید ترین آلات، نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

 

Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۶ UTC
کمنٹس