پہلی ایئربس اے تین سو اکیس کے ایران پہنچنے کے ساتھ ہی ایران کی قومی ایئر لائن کمپنی ہما کے لئے مسافر طیاروں کی سپلائی کا آغاز ہو گیا-

ایران ایئر کے مینجینگ ڈائرکٹر نے بدھ کو ایئر بس کے معاہدے کی پہلی کھیپ ملنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آج ایران ایئر اور یورپی یونین و ایران کے درمیان تعلقات کے لئے ایک بڑا دن ہے-

ایئر بس کہ جو منگل کو جرمنی کے ہامبورگ ہوائی اڈے پر تکنیکی آزمائش کے بعد فرانس کے تولوز ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوا تھا، ایرانی پائلٹ کی نگرانی میں ایران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر پہنچ گئی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ ان طیاروں سے اندرون ملک استفادہ کیا جائے گا- ایران ایئر اور ایئربس کمپنی کے درمیان سو مسافر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بائیس دسمبر دو ہزار سولہ میں طے پایا تھا-

اس معاہدے پرایران ایئر اور ایئربس کمپنی کے سربراہوں نے دستخط کئے تھے- اس معاہدے کے تحت، ایئربس کمپنی اے تیس سو بیس قسم کے چھیالیس طیارے، اے تین سو تیس قسم کے اڑتیس طیارے اور اے تین سو پچاس ایکس ڈبلیو بی قسم کے سولہ طیارے ایران کے حوالے کرے گی۔-

 

Jan ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ UTC
کمنٹس