تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی فلسطین کے لئے برسوں جدوجہد کرتے رہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ناصر ابو شریف نے تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کے لیے ہونے والی مجلس ترحیم کے موقع پر العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی آخری دم تک مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتے رہے اور اس راہ میں جدوجہد کرتے رہے۔

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بھی، جو مجلس ترحیم میں شریک تھے، کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنی زندگی ایران کی ترقی اور اسلامی انقلاب کی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لئے وقف کر دی تھی اور اسی بناء پر ایران اور دنیا کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ باقی رہے گا اور ان کی مسلسل جاری رہنے والی کوششوں کو ایرانی عوام کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

Jan ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۰ UTC
کمنٹس