ہر واجب عمل کچھ خاص نتائج و برکات کا حامل ہوتا ہے۔مگر نماز کے کچھ ایسے انوکھے اثرات ہیں جو ہماری دنیوی او اخروی زندگی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ہر واجب عمل کچھ خاص نتائج و برکات کا حامل ہوتا ہے۔مگر نماز کے کچھ ایسے انوکھے اثرات ہیں جو ہماری دنیوی او اخروی زندگی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

درج ذیل سطروں میں احادیث معصومین علیہم السلام سے ماخوذ نماز اول وقت کے فوائد پیش خدمت ہیں:

۱۔ اول وقت نماز سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔

۲۔ اول وقت نماز سے انسان کا چہرہ نورانی ہوتا ہے۔

۳۔ اول وقت نماز سے حاجتیں برآوردہ ہوتی ہیں۔

۵۔ اول وقت نماز سے انسان کبھی پیاسا دنیا سے رخصت نہیں ہوتا۔

۶۔ اول وقت نماز سے جان با آسانی نکل جاتی ہے

۷۔ اول وقت نماز سے منکر و نکیر کے سوال آسان ہو جاتے ہیں۔

۸۔ اول وقت نماز سے انسان کو جنت نصیب ہوتی ہے۔

۹۔ اول وقت نماز سے انسان کو شفاعت پیغمبر نصیب ہوتی ہے۔

حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ والہ و سلم ایک حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں:انسان کی دینداری کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ نماز کے اوقات کو اہمیت دے۔

 

 

Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۵ UTC
کمنٹس