اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کے پہلوان حسین یزدانی نے دو ہزار سولہ میں چوہتر کلو گرام کے وزن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایران کی کشتی کی فیڈریشن نے کشتی کی عالمی فیڈریشن فیلا کی جانب سے جاری گئی دو ہزار سولہ کی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل اولمپیک چمپیئن حسین یزدانی نے چوہتر کلو گرام وزن میں دو ہزار سولہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے-

فری اسٹائل کشتی کے ایک اور مشہور ایرانی پہلوان کمیل قاسمی، ایک سو پچیس کلو کے وزن میں دو ہزار سولہ میں دوسرے نمبر پر رہے- کمیل قاسمی نے برازیل اولمپیک میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ فری اسٹائل  کشتی کے ستر کلو گرام وزن کے ایرانی پہلوان مصطفی حسین خانی نے اس وزن میں تیسری پوزیش حاصل کی ہے- ستاون کلو گرام وزن کے ایرانی پہلوان حسن رحیمی، جنھوں نے برازیل اولمپیک میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا، چوتھے نمبر پر رہے-

 

Jan ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۳ UTC
کمنٹس