امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی زمینی فوج کو شام بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا

سی این این نے خبر دی ہے کہ پنٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے پیش نظر امریکا اپنی فوج وہاں بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لے رہا ہے- سی این این نے شام کے بحران کے بارے میں امریکی صدر کے نظریات میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان فوجیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ ہے - البتہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون سبھی آپیشن پر غور کررہا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو شام میں بھیجنے کے کتنے خطرات ہیں- شام میں دہشت گردوں  کی مسلسل شکست کے بعد سعودی عرب ترکی اور امریکا جیسے دہشت گردوں کے حامیوں نے شام میں اپنی فوج بھیجنے کی بات کی ہے-

Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۰ UTC
کمنٹس