پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر کھڑے ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

 حکام نے بتایا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک ناکارہ بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر درجنوں محنت کش کام کررہے تھے۔  آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ  کرآگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور پچاس محنت کشوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ نو محنت کش لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جاری ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گڈانی کے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔  
کہا جا رہا ہے کہ جہاز کے مالک اور شپ بریکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گڈانی میں گزشتہ سال نومبر میں ناکارہ بحری جہاز میں  لگنے والی آگ کے نتیجے میں بیس سے  زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ UTC
کمنٹس