ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہےاور اگر پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو ہندوستان اس کا پورا ساتھ دے گا۔

ہندوستان کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان اور دنیا کے دیگرممالک مل کر ہی دہشتگردی کے خطرے کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر پاکستان دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرتا ہے، تو ہندوستان پاکستان کا ساتھ دے گا۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی، بلکہ جنوبی ایشیاء میں بھی امن اور استحکام قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ضروری و بنیادی قانونی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردی کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔

 

Jan ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۹ UTC
کمنٹس