ہندوستان میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آنے کے پیش نظر مختلف جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ہماری ہندی سروس کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے اندرونی اختلافات جاری ہیں اور دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے ریاست پنجاب میں تمام جماعتوں کو شکست دے کر کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے نائب صدر ریاست دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں کہا ہے کہ ریاست پنجاب کے لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ دہلی کے وزیر اعلی کیجری وال ہی ریاست پنجاب کے وزیر اعلی ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو غیر معمولی برتری حاصل ہے اور لوگ اس جماعت کو پسند کرتے ہیں اس لئے وہ بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

مبصرین کی نظر میں منش سیسودیا کا بیان خاص اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے اس لئے کہ ان کے بقول کیجری وال، دہلی کے نمائشی وزیر اعلی سمجھے جاتے ہیں جبکہ دہلی کی ریاستی حکومت بھی سیسودیا ہی چلا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے ریاست پنجاب کے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام سیٹوں پر اپنے امیداوروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

Jan ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ UTC
کمنٹس