ہندوستانی بحریہ کی اسکارپین کلاس کی دوسری آبدوز کھاندیری کو جمعرات کو ممبئی میں لانچ کیا گیا-

ہندوستانی بحریہ کی اسکارپین کلاس کی آبدوز آئی این ایس  کھاندیری کو ممبئی کے مجھگاؤں ڈاک شیپ بلڈرس لیمیٹڈ  کیمپس میں منعقدہ ہایک پروگرام میں لانچ کیا گیا-

اس موقع پر ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی موجود تھے- ہندوستانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر اور اس کے نیچے تارپیڈو کے ساتھ ساتھ میزائلوں سے حملہ کرنے اور راڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیتوں کی حامل اسکارپین سیریز کی دوسری آبدوز کھاندیری، انتہائی جدید فیچر سے  لیس ہے-

ہندوستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ آبدوز کے بحریہ میں شامل ہو جانے سے ہندوستانی بحریہ کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوا ہے- اس کے علاوہ یہ آبدوز ہر طرح کے موسم اور جنگی حالات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتی ہے-

اسکارپین کلاس کی دوسری آبدوز کھاندیری کو لانچ کئے جانے کی تقریب میں ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لامبا اور بحریہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے-

Jan ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ UTC
کمنٹس