Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حملوں کا منھ توڑ جواب

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے اپنے الگ الگ بیانات میں صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں اپنے دفاع کے حق پر تاکید کی ہے۔

تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ فلسطینی استقامت ، حملے کے جواب میں حملے کے اصول کے تحت صیہونی دشمن کے جارحانہ اقدامات کا جواب دینے کی پابند ہے- تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے غزہ پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں کے بڑے پیمانے پر وحشیانہ حملوں کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے- فلسطینی استقامتی قوتوں نے بھی صیہونی حملوں کے جواب میں گذشتہ رات یہودی کالونیوں پردوسو بیس سے زیادہ میزائل فائر کئے ہیں- غزہ پٹی پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں شدت کا سب سے بڑا عامل صیہونی حکومت کی حمایت میں ٹرمپ کی پالیسیاں ہیں کہ جو غزہ میں اسرائیلی جرائم کے لئے ہری جھنڈی ہیں- ٹرمپ کا اس طرح کا رویہ اسرائیل کے جنگی اقدامات اور تشدد میں شدت پرمتنج ہوا ہے- امریکی صدر ٹرمپ نے سینچری ڈیل کا منصوبہ پیش کر کے اسرائیل کے ہمہ گیر دفاع اور فلسطینوں کی نابودی کا راستہ اختیار کیا ہے- اس طرح کے ماحول میں صہیونی حکومت نے غزہ پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں تاکہ خوف و وحشت پھیلا کر واپسی مارچ کا سلسلہ بند کرسکے- درحقیقت تیس مارچ سے واپسی مارچ کا آغاز ہوا ہے کہ جو صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں خاص طور سے امریکہ کی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی غرض سے انجام پا رہا ہے- اس طرح کی صورت حال میں ایک دوسرا عامل بھی ہے جو صیہونی حکومت کے لئے باعث تشویش ہے اور وہ اس کوشش میں ہے کہ فلسطینیوں کے مظاہروں کو کچل کر اپنی توسیع پسندی اور فلسطینیوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھے-

تاہم فلسطین کے حالات اس بات کے عکاس ہیں کہ استقامتی محاذ ، نئے دفاعی مرحلے سے گذر رہا ہے اور موثر ہے- توازن کی یہ تبدیلی استقامت کے محور کی جدید ، موثر اور کارآمد دفاعی مرحلے سے باہر نکل کر صیہونی حکومت کے اہداف کو نشانہ بنانے کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی - اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے سے صیہونیوں کے اندر یکطرفہ حملوں کی جگہ وحشت کے توازن نے لے ہی ہے - اس سلسلے میں صیہونی فوج کے سابق انٹیلیجنس سربراہ عاموس یادلین نے فلسطینی استقامتی گروہوں کے سامنے اسرائیل کے دفاعی نظریے کی موت کا اعتراف کیا- آگ کے جواب میں آگ ، ایسا توازن ہے کہ جو غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونیوں پر مسلط کررکھا ہے اور اسے گذشتہ گھنٹوں میں صیہونی حملوں کے مقابلے میں ثابت بھی کردکھایا ہے-

فلسطینی عوام کی نئی تحریک انتفاضہ کہ جس نے پوری صیہونی حکومت پر لرزہ طاری کردیا ہے اس بات کا عکاس ہے کہ قدس کی غاصب صیہونی حکومت کہیں بھی استقامتی حملوں سے محفوظ نہیں ہے - فلسطین کے حالات اس بات کے شاہد ہیں کہ فلسطینی عوام کی استقامت نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور یہ صیہونی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے کہ جو سابقہ تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں پوری طرح فرسودہ ہوچکی ہے - فلسطین کے سلسلے میں ایک قابل غور نکتہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت و پائداری کا سلسلہ جاری رہنا اور تحریک انتفاضہ کو کنٹرول کرنے میں اس غاصب حکومت کی ناکامی ہے- فلسطینی استقامتی و مزاحمتی گروہوں کی اپنے بیانات میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر تاکید اسی حقیقت کی عکاس ہے-

ٹیگس