Nov ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  •  پابندیاں ، ایران کا کچھ نہیں بگاڑ پائیں گی

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ براین ہوک سے ملاقات میں ایران کے خلاف امریکہ کی سخت پابندیوں کی قدردانی کی

صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اور امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ براین ہوک نے جمعرات کو مقبوضہ فلسطین میں ایران کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی - برایان ہوک نے اس ملاقات میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر نتین یاہو کی جانب سے خوشی کے اظہار کے بعد کہا کہ یہ پابندیاں بدستور عائد رہیں گی اور بقول ہوک کے سخت پابندیاں علاقے میں ایران کو روک سکتی ہیں- امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے اپنا دعوی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پابندیاں، ایران کے میزائلی پروگرام کو روک سکتی ہیں-

 نتین یاہو اور برایان ہوک کے درمیان گفتگو کے موضوع سے یہ بخوبی واضح ہوجاتا ہے کہ ایران ، مغربی ایشیا کے علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے- صیہونی حکومت اور امریکہ ہر ممکن طریقے سے بزعم خود ایران کی اس موثر اور مفید طاقت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں- شام اور یمن میں میدان جنگ کے حالات ، امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کی حتمی شکست کے مظہر ہیں کہ جو مختلف حربوں منجملہ کرایے کے دہشتگردوں اور ایجنٹوں کے ذریعے اپنی پالیسیوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے ہیں-

یقینی طور پر شام اور یمن کے جنگی حالات نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کو چیلنج کردیا ہے ۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کا نتیجہ تباہی و بربادی اور عوام کے قتل عام کے سوا کچھ بھی نہیں نکلا ہے- اسی موضوع کے باعث امریکہ نے اسرائیل اور سعودی حکومت کے اکسانے پر بزعم خود ایران کے خلاف شدید پابندیایں عائد کردی ہیں تاکہ اس فعال و موثر کردار کو نقصان پہنچا سکیں اور اسے پیچھے کردیں- 

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے جمعرات کو کہا کہ مغربی ایشیا کا علاقہ ، باہر نکالے ہوئے شیطان جرائم پیشہ امریکہ کی بھاری ناکامی کی ایک بڑی نمائش گاہ بن گیا ہے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ایران کی دفاعی طاقت کے بارے میں کہا کہ : اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو دوسروں منجملہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زبان سے سننا چاہئے- بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ٹرمپ نے علاقے میں اپنے حامیوں سے با رہا ایران کی طاقت کا حوالہ دیا ہے کہا کہ : ایران ، سیکڑوں کیلومیٹر دور سے اپنے دشمنوں اور دہشتگردوں کو نشانہ بناتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے پاس نہایت مضبوط دفاعی طاقت ہے-

 ایران ایک ایسا ملک ہے کہ جو مختلف سائنسی ، اقتصادی اور فوجی میدانوں میں اپنا مستقل پروگرام رکھتا ہے اور بیرونی جھٹکوں سے مشکل کا شکار ہونے والا نہیں ہے-

ایران کی طاقت و اقتصاد مقامی اور عوامی بنیادوں پر استوار ہے اور کسی سے وابستہ نہیں ہے- ان حالات میں امریکی و صیہونی حکام جن سخت ترین پابندیوں کی بات کر رہے ہیں ان سے ایران کا کچھ بھی بگڑنے والا نہیں ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل و خودمختار طاقت کا ثبوت ہے- اس سلسلے میں سیاسی امور کے ماہر تجزیہ نگار الکزینڈر ناگی نے اسپانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی ٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی ، اسٹم سیلز، اور فوجی صنعت کے میدانوں میں غیرمعمولی ترقی کر لی ہے-

ان خصوصیات نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے کہ جس کی روز بروز بڑھتی ہوئی طاقت اور علاقے میں کردار کا کہ جو اسرائیل و امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ناکامی کا سبب بنا ہے ، نیتن یاہو اور برایان ہوک جیسوں کے توہم پر مبنی امریکی پابندیاں ، کچھ نہیں بگاڑ پائیں گی اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال پائیں گی-

ٹیگس