Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • 2019ع میں جارح اتحاد کے لئے یمنیوں کا ڈرون پیغام

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے جارح سعودی اتحاد اور اس کے زرخرید ایجنٹوں کی جارحیت اور تسلط پسندی کے جواب میں ایک نئے ڈرون طیارے سے سعودی جارحین کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کے روز یمن کے جنوبی صوبۂ لحج میں العند ایئر بیس پر حملہ کیا جس میں 150 سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے جواب میں "قاصف کے 2"  لڑاکا ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمن کی تازہ صورت حال یمن کی استقامت کے سعودی عرب اور اس کے زر خرید ایجنٹوں کے اہداف پر نئے اور مؤثر جارحانہ دفاعی مرحلے کی غمازی کرتی ہے۔ سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملے سے سعودی اتحاد اور دیگر سعودی اتحادیوں میں وحشت پیدا ہوگئی ہے۔ یمنی استقامت کا ڈرون اور میزائل کے ذریعہ دیا گیا دندان شکن جواب جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی استقامت کی طاقت کا مظہر شمار ہوتا ہے۔ یمن کے حالات سے پتہ چلتا ہے جارح سعودی حکومت کے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور نہ صرف یمنی عوام کے ہاتھوں سعودی فوج کو بھاری شکست ہوئی ہے بلکہ اس کے حواریوں اور ایجنٹوں پر کاری ضربیں لگنے کی وجہ سے ان کی شکست کے آثار پہلے سے بھی زیادہ نمایاں ہوگئے ہیں۔  

ادھر میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے الحدیدہ علاقے میں جنگ بندی کی وسیع خلاف ورزی کی ہے۔ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی جنگ جاری رہنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس جارحین اور زرخرید ایجنٹوں کے حملوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے لیکن جنگی محاذوں پر جنگی امور کے ساتھ ساتھ جو چیز قابل توجہ ہے وہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ڈرون اور میزائل طاقت ہے جس میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ یمنیوں نے اپنی میزائل طاقت میں بھی قابل توجہ پیش رفت کی ہے۔ پہلے ڈرون طیاروں اور میزائل کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں ہوتی تھی لیکن اب ان کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے میں کوئی چوک نہیں ہوتی۔ ڈرون اور میزائل کے میدان میں یمنیوں کی طاقت نے جارحین کی نیندیں اڑا دی ہیں اور یہ طاقت یمن پر حملہ کرنے والوں کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگئی ہے۔

بہرحال، اب جنگ یمن جتنا طول پکڑے گی اتنا ہی جارحین کا جانی نقصان بھی زیادہ ہوگا اور وہ یمن کے دلدل میں مزید دھنستے چلے جائیں گے جبکہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس ملکی سطح پر ہتھیاروں کی تیاری میں بہتر پوزیشن میں آجائیں گی۔ سعودی عرب پر لگنے والی یمنی استقامت کی کاری ضربوں نے سعودی حکام کو پہلے سے بھی زیادہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یمن کے تغیرات طاقت کا توازن انصاراللہ کی قیادت میں یمن کی عوامی استقامت کے حق میں بڑھنے کا ثبوت ہیں۔ یمنیوں کی تازہ ڈرون کارروائی منفرد اور سنہ 2019ع  میں جارحین کے خلاف جنگ اور مزاحمت میں شدت کے ان کے عزم کے مترادف ہے۔ یہ امر جارح سعودی عرب اور اس کے زر خرید ایجنٹوں کے اتحاد کے لئے اس پیغام کا حامل ہے کہ اگر انہوں نے صلح کی طرف قدم نہیں بڑھایا، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی اور یمنی عوام کے خلاف اپنی جارحیت کو نہیں روکا تو پھر ان کو بُرے اور خطرناک نتائج برداشت کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

 

 

ٹیگس