Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کی پیشرفت کا سفر جاری رکھنے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز غیرمعمولی اور استثنائی ذہانت و صلاحیتوں کے مالک ایرانی نوجوانوں اور عالمی اولمپیاڈ میں تمغے حاصل کرنے والوں نیز والیبال کی جونیئر قومی ٹیم کے اراکین سے، کہ جنھوں نے والیبال میں عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ملاقات میں ان نوجوانوں کی فکری گہرائی ، دانشمندی اور عقلانیت کو خراج تحسین پیش کیا اور فرمایاکہ استثنائی صلاحیتوں اور غیرمعمولی استعداد کے حصول کا راستہ، ایک نہ ختم ہونے والا راستہ ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی کہ جو ہمیشہ ہی ملک میں سائنسی میدان میں بھرپور ترقی کے لئے تاکید کرتے رہتے ہیں اس ملاقات میں بھی ملت ایران کو قاجاریہ و پہلوی دور میں  پسماندہ رکھے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ : اسلامی انقلاب کے بعد  خاص طور سے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں حالیہ بیس برسوں کے دوران انجام پانے والی کوششوں کے باوجود ابھی ہم کافی پیچھے ہیں اورغیرمعمولی ذہانت و صلاحیت کی حامل نوجوان نسل کی اہمترین ذمہ داری ، کامیاب سائنسی ترقی کا راستہ تیزی سے جاری رکھنے کے ساتھ ہی سائنس و ٹیکنالوجی کی سرحدوں کو آگے بڑھانا ہے- 

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہم نے ایران میں سائنسی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے اور اکثر علمی مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے - اسلامی جمہوری نظام نے تمام میدانوں میں عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ اگر کوئی قوم چاہے تو اپنی عزت و تشخص حاصل کرسکتی ہے لیکن اس کے لئے سعی و کوشش اور خوداعتمادی کی ضرورت ہے- گذشتہ چالیس برسوں میں انقلاب کے بعد کی نسلوں نے اپنی سعی و کوشش سے علم و فن اور کھیل کے میدانوں میں عالمی مقابلوں میں بھی ایران کا پرچم بلند کیا ہے اور بہت سے میدانوں میں اپنی سربلندی و سربراہی و پیشرفت کو ثابت کیا ہے- 

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے ان برسوں میں علمی پابندیوں سمیت دباؤ کے ہتھکنڈے کو استعمال کیا ہے اور ایرانی نوجوانوں کی پیشرفت کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اورایران کو پسماندہ رکھنے کی کوششیں کی ہیں لیکن ملت ایران نے ہمیشہ  سافٹ پاور اور نرمی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے امریکہ کا جواب دیا ہے- 

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے دن تیرہ آبان کی مناسبت سے ایک خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ : سامراج کے خلاف عظیم ملت ایران کی جدوجہد کی ایک ضرورت ، تعمیر اور سائنسی میدانوں میں ملک کی پیشرفت کے لئے ہمہ گیرحرکت، استقامت اور کوشش ہے کہ جو کامیابی و فروغ کی زمین ہموار کرتی ہے-

ایران نے اس وقت اسٹم سیلز پیدا کرنے کے میدان میں کہ جو بایو ٹیکنالوجی کے بعد میڈیکل کے میدان میں دوسرا انقلاب شمار ہوتا ہے اہم پیشرفت حاصل کی ہے-

 اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا واحد ایسا ملک ہے کہ جو سیٹ لائٹ بنانے اور اسے خلا میں بھیجنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور دنیا کی پانچ جدید خلائی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے-

سائنس جریدے کے چیف ایڈیٹر ریچرڈ اسٹن کا کہنا ہے کہ : میں ایران کے علمی حلقے سے آشنا ہوں اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ایران نے پابندیوں کا سامنا کیا ہے اوراس کے علمی حلقے نے پابندیوں پر قابو پاتے ہوئے ، غیرمعمولی لچک اور خلاقیت کا مظاہرہ کیا ہے اور عالمی علمی سماج میں اپنی پوزیشن محفوظ رکھی ہے - ایران ، سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں خاص طور سے ایٹمی ٹیکنالوجی میں آگے ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ابھی حال ہی میں سائنسدانوں کے ایک گروہ سے ملاقات میں فرمایا تھا کہ : جو قوم بھی جدید علوم اوراس سے متعلق ٹیکنالوجی سے پیچھے رہ جائے گا اس کا انجام ، پسماندگی اور ذلت ہوگا اور اس کے پاس طاقوں کے سامراجی چنگل میں گرفتار ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا-

بنا بریں ملک کی اس سائنسی ترقی کی رفتار کم ہونا یا رکنا نہیں چاہئے بلکہ یہ رفتار طویل برسوں تک علمی ترقی کے عروج پرپہنچنے تک جاری رہنا چاہئے-

یہ کامیابیاں ، ملت ایران کی سائنسی صلاحیتوں کے فروغ پانے اور دباؤ کے مقابلے میں استقامت کا نتیجہ ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی بھی طاقت ملت ایران کو علم و پیشرفت کی چوٹیوں تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی -

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گام دوم انقلاب  کے زیرعنوان اپنے بیان میں بھی تاکید کی ہے کہ اسلامی انقلاب کے مختلف ادوار میں نوجوانوں کا کردار قابل تعریف ہے اور مستقبل میں ملک کی پیشرفت و ترقی ، انقلاب اسلامی کے تمام میدانوں میں انقلابی و مومن نوجوانوں کی موجودگی کی مرہون منت ہے-

رہبر انقلاب اسلامی کا بدھ کے دن کا خطاب درحقیقت ایک بار پھر اس عظیم انقلابی تحریک کی اہمیت کی یاد دہانی ہے-

ٹیگس