Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • اطلاع : بین الاقوامی انعامی مقابلہ !

ادارۂ تنظیم و نشر آثار امام خمینی اور سحر اردو ٹی وی کے باہمی تعاون سے’’طلوع فجر‘‘ عنوان کے تحت ایک بین الاقوامی انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے

ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ادارۂ تنظیم و نشر آثار امام خمینی اور سحر اردو ٹی وی کے باہمی تعاون سے’’طلوع فجر‘‘ عنوان کے تحت ایک بین الاقوامی انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حصہ لے کر سب سے زیادہ امتیاز حاصل کرنے والے دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

  • اس انعامی مقابلے میں شرکت کے لئے سوالات پہلی فروری سے گیارہ فروری تک  سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ پر پیش کئے جائیں گے- 
  • انعامی مقابلے میں شرکت کے لئے  "ولادت سے رحلت تک امام خمینی رح کی علمی اور سیاسی زندگی کا جائزہ"  پر مبنی کتاب  سخن بیداری  کا مطالعہ درکار ہے۔
  •  یہ انعامی مقابلہ اردو اور انگلش دو زبانوں میں ترتیب دیا گیا ہے- 
  • اردو میں کتاب " سخن بیداری " کی pdf. فائل حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں- 

http://staticsml.imam-khomeini.ir/ur/File/NewsAttachment/2014/211-hadise-bidari-j1-a4.pdf

  • انگلش  میں کتاب  "The_narrative_of_awakening " کا pdf. نسخہ حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

http://staticsml.imam-khomeini.ir/en/File/NewsAttachment/2014/536-hadise-bidari-a4.pdf

  • مزید معلومات کے لئے رجوع کریں:

  Ur.imam-khomeini.ir  

En.imam-khomeini.ir

ٹیگس