• خوشخبری / طلوع فجر انعامی مقابلے کے وقت میں توسیع !!!

افریقہ اور یورپی ممالک سے بہت سارے پیغامات موصول ہورہے ہیں جنہوں نے اس انعامی مقابلے کے وقت میں توسیع کی خواہش ظاہرکی ہے- انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید ایک ہفتے کی مہلت دی جائے- اب شرکت کرنے کی آخری تاریخ 19 فروری 2018 ہے-

سوالنامہ اور کتاب سخن بیداری حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ادارۂ تنظیم و نشر آثار امام خمینی اور سحر اردو ٹی وی کے باہمی تعاون سے’’طلوع فجر‘‘ عنوان کے تحت ایک بین الاقوامی انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے -

  • انعامی مقابلے میں شرکت کے لئے  "ولادت سے رحلت تک امام خمینی رح کی علمی اور سیاسی زندگی کا جائزہ"  پر مبنی کتاب  سخن بیداری  کا مطالعہ درکار ہے۔

  •  یہ انعامی مقابلہ اردو اورانگلش دو زبانوں میں ترتیب دیا گیا ہے- 
  • انعامی مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد پروگرام  "نسیم زندگی" میں لائیو قرعہ اندازی کی جائے گی-
  • طلوع فجر انعامی مقابلے کے دس کامیاب حضرات کو قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کرکے فی نفر 200$ دیے جائینگے!

ٹیگس

Feb ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
کمنٹس