Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • شادی شہیدوں کے جوار میں! ۔ تصاویر

شادی اگر شہیدوں کے زیر نظر ہو تو کیا کہنا!

شہید ہر زمانے میں سماج میں پاکیزہ دل افراد کو ایک میگنیٹ کی طرح اپنی جانب کھینچتے ہیں اور انہیں اپنا شیدائی بنا لیتے ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ زندگی بھر اپنے شیدائیوں پر اپنی نظر کرم رکھتے ہیں اور مادی و معنوی مسائل میں انکی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ اسی راز کو سمجھ چکے کچھ پاکیزہ دل مومن جوان ترجیح دیتے ہیں کہ زندگی کے اہم ترین موڑ یعنی شادی کے موقع پر کسی میرج ہال کے بجائے شہیدوں کی بارگاہ میں حاضر ہوں اور وہاں سے اپنے مشترکہ سفر کا مبارک آغاز کریں۔ ان تصاویر میں ایک جوان جوڑے کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے گمنام شہیدوں کے ایک مزار پر حاضر ہوکر اپنے نکاح کی تقریب منعقد کی۔

ٹیگس