Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • سید علی، فرزند رسول امام رضا (ع) کی قبر پر ۔ تصاویر

ولی فقیہ سید علی خامنہ ای، ولی خدا امام العالمین فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قبر مبارک پر حاضر ہوئے!

آج بروز اتوار ۲۸ شوال کو رہبر انقلاب اسلامی، حرم رضوی کے متولی اور دیگر مراجع عظام اور علمائے کرام کی موجودگی میں فرزند رسول، امام رؤف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قبر مبارک پر ’’غبار روبی‘‘ کی روایتی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ہر سال عشرہ کرامت کی آمد سے قبل انجام پاتی ہے جس میں آنحضرت کی قبر مبارک اور ضریح اطہر پر بیٹھی ہوئی گرد کو صاف کیا جاتا ہے۔عشرہ کرامت یکم ذیقعدہ سے گیارہویں ذیقعدہ تک کے دورانیہ کو کہا جاتا ہے جس کی ابتدا میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ علیہا سلام اور انتہا پر امام رؤف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے۔

ٹیگس