Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور روس بجلی کا تبادلہ کریں گے

ایران اور روس بجلی کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی بجلی برآمد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ پیام باقری نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان بجلی کے تبادلے کا معاہدہ آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان بجلی کا تبادلہ آذربائیجان کے ذریعے انجام پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور باکو کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق گرمی کے موسم میں روس ، ایران کو اور سردی کے موسم میں ایران، روس کو آذربائیجان کے راستے بجلی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان ضروری انفرااسٹرکچر تیار کر لیا گیا ہے اور یہ منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

ٹیگس