Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے لیے ایران کے خام تیل کی فراہمی میں تین گنا اضافہ

ہندوستان کے لیے ایران کے خام تیل کی فراہمی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران ہندوستان نے ایران سے یومیہ تقریبا ساڑھے چھے لاکھ بیرل خام تیل حاصل کیا ہے جس سے تین گنا اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ ہندوستان نے تیل کی مدد میں تمام واجب الادا رقم بھی ایران کو ادا کر دی ہے۔
جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد، ایران خام تیل کی منڈی میں اپنا کوٹہ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
ہندوستان کی مختلف کمپنیاں جنوب مشرقی ایران کی بندرگاہ چابہار کے توسیعی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری بھی کر رہی ہیں۔
مئی دوہزار سولہ کو اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان چابہار ٹرانزٹ ٹریڈ کوریڈور سے موسوم ایک معاہدہ طے پایا تھا جس پر عملدرآمد کی صورت میں چابہار بندرگاہ کوخطے کے ملکوں کے تجارتی سامان کی ترسیل کے لئے ایک اہم ترین بندرگاہ کی حیثت حاصل ہو جائے گی۔

ٹیگس