Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران اور لکزمبرگ کے درمیان سرمایہ کاری کی حمایت کے معاہدے پر دستخط

ایران اور لکزمبرگ کے درمیان مشتر کہ سرمایہ کاری کی حمایت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

 وزیر خزانہ طیب نیا نے تہران میں ایران اور لکزمبرگ کے درمیان سرمایہ کاری کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کہا کہ ایران کی پالیسی یورپی ممالک خاص طور سے لکزمبرگ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر استوار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سمجھوتے پر دستخط ، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کی دلچسپی اور نیک نیتی کا ثبوت ہے۔

طیب نیا نے ایران اور لکزمبرگ کے درمیان ڈبل ٹیکس نہ لینے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھوتہ، دونوں ملکوں کے بینکوں کے درمیان تعلقات کی برقراری میں موثر ثابت ہوگا-

ایران کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کی سرمایہ مارکیٹ بھی لکزمبرگ کے مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی جانب مائل ہے۔

اس موقع پر لکزمبرگ کے وزیر خارجہ جان ایسلبورن نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سرمایہ کاری اور فضائی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے۔

لکزمبرگ کے وزیرخارجہ ایران کے وزیر خارجہ کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران کے دو روزہ دورے پر ہیں-

 

ٹیگس