Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • چھے ملکوں میں ایران کے تجارتی مراکز قائم کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے چھے ملکوں میں مستقل تجارتی مراکز قائم کرے گا۔

ایران کے ادارہ فروغ برآمدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا مودودی نے اصفہان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نجی شعبے کے تعاون سے چھے ملکوں میں تجارتی مراکز قائم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مراکز، چین، روس، عراق، افغانستان، لبنان، شام اور آذربائیجان میں قائم کیے جائیں گے۔

ایران کا پہلا بیرونی تجارتی مرکز چین کے شہر شنگھائی میں، قائم کیا جائے گا

ادارہ فروغ برآمدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مطابق، ایران کا پہلا بیرونی تجارتی مرکز چین کے شہر شنگھائی میں، قائم کیا جائے گا جس کے لیے ایک چینی کمپنی سرمایہ فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار سات سو مربع میٹر رقبے پر اس مرکز کے قیام سے ایران کو چین میں اپنی منصوعات متعارف کرانے اور مناسب منڈی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

 

ٹیگس