Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • اہداف کے حصول تک استقامتی معیشت پر عملدرآمد جاری رہے گا، ڈاکٹر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی اقتصادی اور پیداواری سطح کو مضبوط بنانے کے لیے استقامتی معیشت کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

بدھ کے روز رواں ایرانی سال کے آخری کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت نے استقامتی معیشت کے تحت ملک کی اقتصادی اور پیداواری سطح کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات انجام دیئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں سال کے دوران جو اقدامات انجام دیئے ہیں ان میں، ملک کو گندم میں خودکفیل بنانے، توانائی کے شعبے کی ترقی، غذائی اشیا کی تیاری میں اضافے، زر‏‏‏عی صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبے نیز جدید ترین ڈیموں اور بجلی گھروں کا افتتاح شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کیا گیا ہے جبکہ تیل کی برآمدات کے لحاظ سے ایران، عالمی منڈیوں میں پابندیوں سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آگیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ استقامتی معیشت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اقتصادی، سیاسی اور سماجی میدان میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت، ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروے کار لا رہی ہے۔

ٹیگس