Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • بو آؤ فورم فار ایشیا کا سالانہ اجلاس چین میں شروع

فورم بو آؤ فار ایشیا کا سالانہ اجلاس چین میں شروع ہوگیا ہے جس میں ایشیائی اور یورپی ملکوں کے حکام اور تجارتی وفود شریک ہیں۔

جنوبی صوبے ہای نان میں منعقدہ  بو آؤ فورم کے سالانہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جین پینگ نے کہا کہ اس سال بو آؤ فورم کے سالانہ اجلاس کا سلوگن ہے عالمگیریت کے مستقبل پر نظر اور آزاد تجارت۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کے لئے عالمگیریت ایک اہم موضوع ہے اور ایشیائی ممالک اور عالمی برادری اس کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

اس اجلاس میں نجی اور سرکاری تجارتی کمپنیوں سے وابستہ دوہزار تجارتی شخصیتیں اور ایشیائی اور یورپی ملکوں کے سربراہان اور اعلی حکام شریک ہیں۔

 بو آؤ فورم فار ایشیا  کا قیام دوہزار ایک میں چین کے شہر ہای نان کے قبضے بوآؤ میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد ایشیا اور پیسیفک کے ممالک کے مابین تجارتی معاملات نیز سائنسی اور علمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ٹیگس