Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی بحریہ کے پائیلٹوں کی ہڑتال بدستور جاری

فلائٹ سیکورٹی کے فقدان کے خلاف امریکی بحریہ کے ایئر ونگ کے پائلٹوں کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔

واشنگٹن ایگزامنر کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے ایئر ونگ کے سیکڑوں پائلٹوں اور انسٹرکٹروں نے یہ ہڑتال تربیتی جنگی طیاروں کے کاک پٹ میں آکسیجن سسٹم کی خرابی کے خلاف کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے امریکی بحریہ کے متعلقہ عہدیداروں نے بھی کانگریس کے روبرو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹی فورٹی فائیو تربیتی طیاروں کے آکسیجن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پائلٹوں کو نفسیاتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکی انسٹرکٹروں اور زیر تربیت پائلٹوں نے ایسے وقت میں ٹی فورٹی فائیو تربیتی طیاروں کو اڑانے سے انکار کیا ہے جب امریکی بحریہ کو ایف اٹھارہ جیسے فرسودہ طیاروں کے بحران کا بھی سامنا ہے۔

ٹیگس