Apr ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • جدید بلٹ پروف جیکٹوں کی تیاری میں،ایرانی محققیق کی کامیابی

ایران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا نینو کمپوزٹ تیار کر لیا ہے جس سے بلٹ پروف جیکٹیں تیار کی جا سکتی ہیں۔

پروجیکٹ مینیجر آرزو فارسی نے اس جیکٹ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف ہونے کے ساتھ ہی اس پر چاقو جیسے کسی تیز دھار آلے کا بھی کوئی اثر نہیں ہوگا۔
آروز فارسی نے مختلف صنعتوں میں نینو کمپوزٹ کے استعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک خصوصیت ضرب کے مقابلے میں اس کا مضبوط ہونا ہے اور اسے گاڑیوں، کشتیوں اور ہوائی جہاز کی باڈی بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پروجیکٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ اس کمپوزٹ کی پیداوار میں فائبر کا استعمال اس کی مضبوطی کا باعث ہوتا ہے اور کسی بھی چیز سے ٹکرانے کی صورت میں اندر کی سطح پر ضرب کا اثر کم ہوجاتا ہے۔