Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  •  اسلامک کیپیٹل مارکیٹ پر عالمی کورس کا آغاز

اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کے حوالے سے نواں عالمی کورس تہران میں شروع ہوگیا ہے جس میں دنیا کے اٹھارہ ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔

اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کے بارے میں اس کورس کا انعقاد اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کیا جارہا ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا۔دنیا کے اٹھارہ ملکوں کے تقریبا بتیس ماہرین، دانشور اور محققین اس کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔اس کورس کے انعقاد کا مقصد اسلامی اور غیر اسلامی ملکوں کو فقہ جعفریہ کی بنیاد پر اسلامی سرمایہ کاری کے میدان میں نظریاتی اور عملی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ اسلامی مالیاتی اداروں کے فروغ اور قیام کا راستہ ہموار کرنا ہے۔