Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران گرین بین الاقوامی تجارتی نمائش کا افتتاح

ایران سبز یا ایران گرین نامی دوسری بین الاقوامی تجارتی نمائش کا جمعے کو تہران میں افتتاح ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران سبز یا ایران گرین نامی بین الاقوامی تجارتی نمائش کے انعقاد کا مقصد پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور پودوں کی پیداوار کو کوالٹی، معیار اور مقدار کے لحاظ  سے فروغ دینا ہے-

ایران گرین یا ایران سبز نامی بین الاقوامی نمائش میں جرمنی، اٹلی، فرانس، جاپان اور ہندوستان کی ایک سو چالیس کمپنیاں شریک ہیں-

ایران گرین نمائش میں آبپاشی کے نظام، باغبانی کے آلات و وسائل، گرین ہاؤس اکیوپ مینٹ اور مصنوعی پلانٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے-

گرین ہاؤس اکیوپ مینٹ اور اس سے متعلقہ صنعتوں نے بھی اپنی تازہ ترین مصنوعات کو باغبانی اور گرین ہاؤس اکیوپ مینٹ کے شائقین کے لئے پیش کی ہیں- یہ نمائش آئندہ تئیس اپریل تک جاری رہے گی-

پہلی ایران گرین بین الاقوامی نمائش گذشتہ برس ستمبر میں منعقد ہوئی تھی-

 

ٹیگس