Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ایرانی اور یورپی بینکوں کے درمیان عنقریب طویل المیعاد تعلقات کی برقراری

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یورپی بینکوں کے عنقریب طویل المیعاد تعلقات برقرار ہو جائیں گے۔

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے ہفتے کو تہران میں ایران اور یورپ کے مابین تجارت سے متعلق چوتھی کانفرنس میں تقریر کے دوران کہا کہ یورپ کے متعدد بینکوں نے ایران کے بینکنگ چینل کے ساتھ تعاون کے لئے تفصیلی مذاکرات انجام دیئے ہیں-

انہوں نے ایران کے بینکوں اور مالی اداروں اور بین الاقوامی مالی اداروں اور بینکوں کے مابین تعلقات کی بحالی کے لئے موجودہ سازگار حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اقتصاد اپنی بے مثال خصوصیات اور غیرمعمولی سیکورٹی کے پیش نظر غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین آپشن ہے-

واضح رہے کہ ایران اور یورپ کے مابین تجارتی اور بینکاری کے شعبوں میں تعلقات سے متعلق چوتھی کانفرنس ہفتے کے روز تہران میں شروع ہوئی ہے جو اتوار تک جاری رہے گی- اس سے پہلے اس سلسلے کی تین کانفرنسیں تہران اور فرینکفورٹ میں ہو چکی ہیں-