Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ کے پہلے توسیعی مرحلے کی تکمیل

ایران کے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائیزیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آٹھ سو پچاس ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے چابہار بندرگاہ کی توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

 ایران کے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائیزیشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر محمد سعید نژاد نے چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے ہونے والی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بندرگاہ کی توسیع کے لئے ایران نے مجموعی طور پر سات سو تین ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ایک سو پچاس ملین ڈالر کا فائننس ہندوستان نے کیا ہے اور پچاسی ملین ڈالر کی ہندوستانی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ہے-

محمد سعید نژاد نے کہا کہ معتبر کمپینوں سے خریداری کا عمل طویل ہے اور اس وقت اٹھارہ شاپنگ لائنیں بلا کسی محدودیت کے کام کر رہی ہیں-

انھوں نے اس پروجیکٹ کے افتتاح کے بارے میں کہا کہ چابہار بندرگاہ کا افتتاح، علاقائی ممالک کے اعلی حکام کی موجودگی میں ہونا تھا تاہم انیس مئی کو ایران میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر وقت کی کمی کی بنا پر اس کا افتتاح اب انتخابات کے بعد ہو گا-