May ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران: مشہد میں گل و گیاہ اور جڑی بوٹیوں کی نمائش

ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے صدر مقام مشہد میں گل و گیاہ اور جڑی بوٹیوں کی سولہویں بین الاقوامی نمائش کا پیر کے روز آغاز ہو گیا۔

ایران کے شہر مشہد میں منعقدہ اس نمائش میں بیس ہزار مربع میٹر کے احاطے میں چھے سو پچاس اسٹالوں میں چار سو پچاس کمپنیوں کی جانب سے گل و گیاہ اور جڑی بوٹیوں کی اپنی پیداوار پیش کی جا رہی ہے۔

اس نمائش میں ایران کے علاوہ روس، ہالینڈ، ترکی، تاجیکستان، ترکمنستان، چین، جمہوریہ آذربائیجان اور انڈونیشیا کے نمائندے بھی اپنے اپنے ملکوں کی جڑی بوٹیوں کی پیداوار کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔

 مشہد میں منعقدہ یہ نمائش، بارہ مئی تک جاری رہے گی۔

ٹیگس