May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی اسٹیل کی برآمدات میں چار گنا اضافہ

ایران کے وزیر صنعت و معدن و تجارت نے کہا ہے کہ ایران کی اسٹیل کی برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے وزیر صنعت و معدن و تجارت  محمد رضا نعمت زادہ نے کہا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں ایران کی اسٹیل کی برآمدات سالانہ گیارہ لاکھ ٹن تھی لیکن دو ہزار سترہ میں یہ حجم بڑھ کر اڑتالیس لاکھ ٹن ہو گیا-

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رواں سال کے آخر تک ایران کی اسٹیل کی برآمدات کا حجم اسّی لاکھ ٹن پہنچ جائے گا، کہا کہ چھٹے ترقیاتی منصوبے میں جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے تحت سالانہ ایک کروڑ پچاس لاکھ ٹن اسٹیل برآمد کی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ایران میں اسٹیل تیار کرنے کا کام ہو رہا ہے اس کے پیش نظر ایسا کرنا ایران کے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہو گا-