May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا پہلا مال بردار بحری جہاز چابہار بندرگاہ پہنچ گیا

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شیپنگ اور پورٹس کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ہندوستان کا پہلا مال بردار بحری جہاز چاولوں کے تین سو کنٹینر لے کر چابہار کی شہید کلانتری بندرگاہ پہنچ ہو گیا۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شیپنگ اور پورٹس کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل بہروز آقائی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور غیر ملکی تاجر، ہندوستان سے براہ راست سامان چابہار بندرگاہ پرمنگوا سکتے ہیں اور اس کے بعد وہاں سے اسے دیگر ملکوں کے لئے روانہ کر سکتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے چابہار بندرگاہ کے لئے سامان کی منتقلی میں فی کنٹینر سات سو پچاس ڈالرکی بچت ہوتی ہے-

شیپنگ اور پورٹس کے محکمے کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے ملکوں کے درمیان براہ راست سامان کی منتقلی کی سپلائی لائن تیار کرنے سے بھی اس علاقے کی ترقی و پیشرفت میں اہم مدد ملے گی-

ان کا کہنا تھا کہ چابہار بندرگاہ میں شہید بہشتی پروجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہو جانے کے ساتھ ہی بڑے بڑے مال بردار بحری  جہاز اس بندرگاہ پر آنا شروع ہو جائیں گے-

 

ٹیگس