May ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے تیل کی برآمدات کی منڈیوں میں رونق

ایران کے وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ تیل سے متعلق ایران کی نئی پالیسی برآمدات کو رونق بخشنے پر استوار ہے۔

ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے جمعرات کے روز اوپیک اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی تیل سے متعلق نئی پالیسی مختلف طرح کے گاہک بنانے کے ساتھ ساتھ صرف خاص ملکوں کو تیل کی فروخت سے گریز پر استوار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی یومیہ پیداوار لگ بھگ اڑتیس لاکھ بیرل تیل ہے اور اس وقت تیل کی پیداوار میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور ایران اس وقت تقریبا بائیس لاکھ بیرل یومیہ خام تیل برآمد کر رہا ہے۔

ایران کے وزیر پٹرولیم نے فرزاد بی فیلڈ کی توسیع کے بارے میں ہندوستان کی تجویز کو غیرمطلوب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہندوستان اور روس کی تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں ایران سے تیل کی درآمدات میں کمی کرنے کے بارے میں ہندوستان کی دھمکی کے بارے میں بھی کہا کہ تجارتی تعاون کے شعبے میں اس طرح کی باتیں اچھی ثابت نہیں ہوتیں۔

ٹیگس