May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کی بندرگاہوں میں براہ راست رابطہ

ایران کی بحری جہاز رانی کی کمپنی نے ایران کی چابہار بندرگاہ اور ہندوستان کی کانڈلا بندرگاہ کے درمیان فوری اور براہ راست نقل و حمل کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے ایک براہ راست روٹ قائم کیا ہے۔

جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندرگاہ اور ہندوستان کی کانڈلا بندرگاہ کے درمیان حمل و نقل کا براہ راست یہ سلسلہ شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان حمل و نقل کے لئے درکار وقت کا فاصلہ اب دو روز سے بھی کم ہو گیا ہے۔ایران کی بحری جہازرانی کمپنی کے دو بحری جہازوں کے ذریعے ہندوستان کی کانڈلا اور مندرا بندرگاہوں سے مال لوڈ کر کے اسے ایران کی چابہار بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے آرزو بحری جہاز نے پہلے مرحلے میں ہندوستان کی کانڈلا بندرگاہ سے تین سو کنٹینر اور ایران کے یارارن بحری جہاز نے پہلے مرحلے میں ہندوستان کی مندرا بندرگاہ سے ایک سو اکتالیس کنٹینر چابہار منتقل کیا ہےہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چند روز قبل کہا تھا کہ ریاست گجرات کی کانڈلا بندرگاہ جلد ہی ایران کی چابہار بندرگاہ سے متصل ہو جائے گی اور یہ اقدام نہ صرف ہندوستان کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ دنیا کے نقشے میں ہندوستان کی اس بندرگاہ کی پوزیشن بھی بہتر ہوجائے گی-