Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • یورپ کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں تین سو گنا ‎سے زیادہ کا اضافہ

مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد سے یورپ کے لئے ایران کے تیل کی برآمدات میں تین سو گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

 وزارت پیٹرولیئم سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوری دو ہزار پندرہ میں ایٹمی سمجھوتے کے بعد ایران کی وزارت پیٹرولیم کا ایک مقصد یورپ میں ایرانی تیل کی منڈیوں کو بحال کرنا اور گوناگوں ایکسپورٹ مارکیٹ کا حصول تھا-

اس رپورٹ کے مطابق جنوری دو ہزار پندرہ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد یورپ کے لئے ایران کے خام تیل کی برآمدات میں پہلے پانچ لاکھ بیرل اور پھر دس لاکھ بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے-

جنوبی کوریا، جاپان، ہندوستان اور چین سیمت ایشیاء کی منڈیوں میں بھی ایران کے خام تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مئی دو ہزار سترہ میں ایران سے ان ملکوں کے لئے تیل کی برآمدات روزانہ بارہ لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔

ٹیگس