Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے حصص بازاروں کے درمیان تعاون کے معاہدے کی منظوری

ہندوستانی کابینہ نے ایران اور ہندوستان کی سیکورٹی اینڈ ایکسچینج آرگنائیزیشن کے درمیان تعاون کے سمجھوتے کی توثیق کردی ہے۔

ایران اور ہندوستان کے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج آرگنائیزیشن کے درمیانطے پانے والے معاہدے کی منظوری ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اس معاہدے کی رو سے ایران اور ہندوستان کے حصص بازاروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔مذکورہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی حصص منڈیوں میں اقتصادی تعاون اور حصص منڈیوں کی توسیع کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔توقع کی جارہی ہے کہ اس معاہدے کی رو سے ایران اور ہندوستانی کی منڈیاں عالمی سطح پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔

ٹیگس