Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور بوئینگ کمپنی میں مزید 30 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

ایران کی نجی ایئرلائن آسمان ایئر نے امریکہ کی بوئینگ کمپنی سے تیس نئے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

آسمان ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین اعلامی نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاہدہ، اٹھارہ مارچ دو ہزار سترہ کو دونوں کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت آسمان ایئر، پہلے مرحلے میں تیس، سیون تھری سیون طیارے حاصل کرے گی جبکہ تیس دیگر طیاروں کی خریداری بھی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔
طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر آسمان ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین اعلامی اور بوئینگ کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر جیمز مارفن نے تہران میں دستخط کیے ہیں۔
آسمان ایئر اور بوئینگ کے درمیان ساٹھ طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی لاگت، تین ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جس میں سے پانچ فی صد رقم نقد اور باقی کو فائنانس کی شکل ادا کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت ہوائی جہازوں کی سپلائی سن دو ہزار بائیس سے شروع ہو جائے گی۔

ٹیگس