Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ پر تاکید

ہندوستان کی وزارت تجارت نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

ہندوستان کی وزارت تجارت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے جون کے مہینے کے شروع میں ہی ہندوستان میں فائنینشیئل سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور سینٹرل بینک کے حکام سے ملاقات میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایشیئن کلیئرنگ میکانیزم بحال کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فائینینشیئل سروسز اور وزارت تجارت نے فیصلہ کیا ہے کہ تاجروں کی بینکنگ سے متعلق مشکلات و مسائل کو دور کرنے کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تیار کریں-

ہندوستان کی وزارت تجارت نے رقم کی یورو میں ادائیگی کے لئے ایران کے ساتھ بینکنگ تعلقات کی برقراری کا مطالبہ کیا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بینک ان ملکوں میں اپنی برانچ قائم کر سکتے ہیں جن سے ایران کے بینکنگ تعلقات ہیں-

ہندوستانی بینکوں نے تہران کے ایٹمی پروگرام کے بہانے دو ہزار دس میں ایران کے خلاف مغرب اور امریکہ کی غیرقانونی اقتصادی پابندیوں کے آغاز کے بعد ایران کے ساتھ تیل کی تجارت میں ایشیئن کلیئرنگ یونین میکانیزم روک دیا تھا- ایشیئن کلیئرنگ یونین میں اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان، بنگلادیش، مالدیپ، میانمار، پاکستان، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں-

ٹیگس