Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے اسٹاک ایکسچینج کے درمیان سمجھوتہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے اسٹاک ایکسچینج میں تعاون اور مصنوعات کی خرید و فروخت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں

ایران اور ہندوستان کے درمیان اس تجارتی معاہدے کے مطابق ہندوستانی تاجر تارکول جیسی ایرانی پروڈیکٹ براہ راست طور پر ایران کے اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ سے خرید سکتے ہیں - ہندوستان کے اسٹاک ایکسچینج اور اسٹاک مارکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ ہندوستان میں ایران کے سرمائے کی منڈیوں کی نگرانی کرنےوالے ادارے کے سربراہ شاپور محمدی کے دورہ ہندوستان کے موقع پر طے پایا ہے - اس سمجھوتے کے مطابق ایران کا تارکول اس پروٹوکول کے ذریعے خریدا جاسکے گا جو ایران اور ہندوستان کے اسٹاک ایکسچینج کے مابین طے ہوگا اور یوں اس معاملے میں دلالوں کا کردار ختم ہوجائے گا-

ٹیگس