Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کے لیے تیل کی برآمدات میں اضافہ

ہندوستان کے لیے ایران کی تیل کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایران کی وزارت پیٹرولیم کے مطابق، گزشتہ جولائی کے مہینے میں ایران نے ہندوستان کی سرکاری اور نجی کمپینوں کو پانچ لاکھ بیرل خام تیل یومیہ فراہم کیا ہے۔جون کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں ایران سے ہندوستان کو برآمد کیے جانے والے خاتم تیل کی مقدار میں تراسی ہزار بیرل یومیہ اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔ایران کی وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سن دوہزار پندرہ کے بعد سے ہندوستان کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سن دوہزار پندرہ سولہ کے دوران ایران نے ہندوستان کو اوسطا ایک لاکھ نواسی ہزار چار سو اکیاون بیرل خام تیل یومیہ برآمد کیا ہے۔ہندوستان کے علاوہ ایران نے سن دوہزار سترہ کے آغاز سے اب تک ایشیا اور یورپی ملکوں کو بھی بائیس لاکھ بیرل خام تیل یومیہ برآمد کیا ہے۔اس وقت ایران کے خام تیل کی پیداوار تقریبا چالیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس