Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے فوجی بجٹ میں اضافہ

امریکی وزارت جنگ نے اس ملک کے میزائل شعبے میں بجٹ میں اضافہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون نے شمالی کوریا کی ایٹمی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے گائڈیڈ میزائل سسٹم کو اپڈیٹ کرنے سمیت میزائل شعبے میں مزید چار سو چالیس ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے-

پنٹاگون کے مطابق توقع ہے کہ چار سو چالیس ملین ڈالر کا ایک حصہ سائبر حملوں کی ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت خفیہ منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا- 

پنٹاگون نے امریکی کانگرس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے آئندہ فوجی بجٹ کا انتظار کرنے کے بجائے میزائل شعبے کے لئے موجودہ بجٹ کو ہی استعمال کرے-

ملک کے فوجی بجٹ میں اضافے کے لئے امریکی وزارت جنگ کا یہ فیصلہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر ایک ردعمل ہے-

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی یکطرفہ اور اشتعال انگیز دشمنانہ پالیسیوں کے نتیجے میں جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال کشیدگی کی انتہا پر پہنچ گئی ہے- 

ٹیگس