Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

بین الاقوامی امور میں ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بینک، پاکستان کے ساتھ بینکنگ سے متعلق معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں۔

بین الاقوامی امور میں ایران کے سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اپریل دو ہزار سترہ میں ایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ معاملے کا معاہدہ طے پایا تھا کہا کہ اس معاہدے کی بنیاد پر دونوں فریقوں نے جلد سے جلد دونوں ملکوں کے بینکوں کے درمیان ایک فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی بنیاد پر دونوں ممالک بروکینگ سسٹم قائم کریں گے-
حسین یعقوبی میاب نے مزید کہا کہ منڈی میں فعال ایرانی بینکوں کے نام پاکستانی بینکوں کو بھیجے جاچکے ہیں اور تہران بھی پاکستانی بینکوں کی فہرست کا منتظر ہے-

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین اور زرمبادلہ کی منتقلی کی راہ میں کسی طرح کی محدودیت نہیں ہے-

قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح دو ہزار سولہ میں ایک ارب ایک سو پچاس ملین ڈالر مالیت سے زیادہ ہوگئی تھی-

 

 

ٹیگس