Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران میں فرانس کی ٹوٹل کمپنی کی سرگرمیاں

فرانس کی ٹوٹل کمپنی نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں بھی ایران میں اس کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ٹوٹل کمپنی کے  مینیجنگ ڈائریکٹر پیٹرک پویانے نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اس اعلان کے باوجود کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی نہیں کی جا رہی ہے، ایران کے ساتھ ان کی کمپنی کے معاملات اور منصوبوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

فرانس کی ٹوٹل کمپنی نے جنوبی پارس کے گیارہویں فیز کی توسیع کے بارے میں حال ہی میں تہران میں چار ارب، اسّی کروڑ ڈالر مالیت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی اتوار کے روز اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے سلسلے میں ان کا ملک امریکہ جیسے نظریات نہیں رکھتا،اعلان کیا ہے کہ وہ مناسب وقت پر ایران کا دورہ کریں گے۔

ٹیگس