Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • دو طرفہ تجارت میں سہولیات کے لئے ایران سے پاکستانی تاجروں کی درخواست

پاکستان کے صوبے بلوچستان کی گوادر بندرگاہ کے ایوان صنعت و معدنیات کے اراکین اور اقتصادی ماہرین و کارکنوں نے ایران میں اقتصادی شعبے میں سرگرم عمل کارکنوں اور ماہرین نیز تاجروں کے ساتھ تجارت میں سہولیات فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

گوادر کے ایوان صنعت و معدنیات کے اراکین اور اقتصادی ماہرین و کارکنوں نے کوئٹہ میں ایران کے کونسل جنرل محمد رفیعی سے ملاقات میں اس نشست کا اہتمام کرنے پر ایران کی کاوشوں کی قدردانی کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران و پاکستان کی سرحدی منڈیوں میں سرگرم ہونے کی راہ میں پائی جانے والے مسائل، پاکستان کے اقتصادی ماہرین اور سرگرم عمل افراد کے ایران کے سفر میں پائی جانے والی مشکلات اور اسی طرح دونوں ممالک کے سرگرم عمل اقتصادی کارکنوں اور ماہرین کے درمیان ورکنگ رابطوں کا فقدان، ایسے مسائل ہیں کہ جن پر اس نشست میں غور کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے سرحدی گذرگاہوں کے کھولے جانے کے عمل میں تیزی لائے جانے اور ایران و پاکستان کی زمینی سرحدوں سے اشیا و مصنوعات کے تبادلے کے عمل میں سہولیات فراہم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس