Oct ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان تجارتی روابط کا فروغ

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ پر زور دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے  شہر سیالکوٹ کے ایوان صنعت و تجارت کے اراکین سے ملاقات میں کہا ہے  کہ  تجارتی روابط میں فروغ دونوں ملکوں کے فائدے میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایران کا سفارتخانہ اور دیگر شہروں میں اس کے قونصل خانے ایران کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ایرانی تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لئے ایران میں کافی مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران پاکستانی تاجروں کو ٹرانزٹ کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

سیالکوٹ کے ایوان صنعت و تجارت کے ایک رکن رعنا رعیم رضا نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ میں حائل مشکلات دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس موقع پر دونوں فریقوں نے صنعتی روابط کے فروغ میں ایران اور پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کی اہمیت پر تاکید کی۔

 یاد رہے کہ دو ہزار سولہ میں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کی سطح ایک ارب، ڈیڑھ سو ملین ڈالر سے زائد تھی۔

ٹیگس