• تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

نیویارک کی منڈی میں جمعے کے روز تیل کی قیمتوں میں دو سال میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز نیویارک کی منڈی میں ہر بیرل خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اور دس سینٹ اضافے کے ساتھ پچپن ڈالر اور چونسٹھ سینٹ تک جا پہنچی جبکہ گذشتہ دو برسوں میں تیل کی قیمتوں میں یہ ریکارڈ اضافہ ہوا۔
خام تیل کی قیمتوں میں گذشتہ ہفتے تین اعشاریہ دو۔ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے تیل کے زیر استعمال کنؤوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جس کی بنا پر اس ملک کی تیل کی پیداوار میں بھی کمی آگئی ہے۔

Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۳ UTC
کمنٹس