Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں ایران کے خام تیل کی قیمت میں تقریبا چار ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے اقتصادی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ایران کے خام تیل کی قیمت، تین ڈالر اٹھہتر سینٹ، اضافے کے ساتھ ترسٹھ ڈالر بیاسی سینٹ، تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں کے سال کے آغاز سے اب تک ایران کے خام تیل کی اوسط قیمت پچاس ڈالر اناسی سینٹ رہی ہے۔
 تیل برآمد کرنے والے اوپیک کے رکن اور غیر رکن ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی نیز عالمی منڈی میں موجود اضافی تیل کی مقدار فروخت ہو جانے کو، قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران اس وقت چھبیس لاکھ بیرل یومیہ خام تیل پیدا کر رہا ہے جس کا ساٹھ فی صد سے زائد حصہ ایشیائی ملکوں کو اور باقی یورپی ملکوں کو برآمد کیا جارہا ہے۔
چھے لاکھ بیرل یومیہ تیل حاصل کرنے والے ملک کی حثیت سے چین، ایشیا میں ایران سے تیل حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس