Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • پاک ایران سرحدی تجارت میں اضافہ

رواں ایرانی سال کے دوران ایک سو سترہ ملین ڈالر مالیت سے زیادہ کی اشیا ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے راستے پاکستان برآمد کی جا چکی ہیں۔

یہ بات ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ نادر میر شکار نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سات ماہ کے دوران ایک سو ستر میلن ڈالر سے زیادہ مالیت کی اشیا پاکستان برآمد کی گئیں جن میں سیمنٹ، تارکول، دھنیا، سیب اور کیمیائی اور صنعتی مصنوعات شامل ہیں۔سیستان و بلوچستان ایران کا وسیع وعریض صوبہ شمار ہوتا ہے اور اسکی سرحدیں دو ہمسایہ ملکوں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔